Uncategorized

آہ عائشہ آہ !

عفیفہ خان (اچلپور)

کاش تم اپنے معبودِ حقیقی کی  محبت سے واقف ہوتیں

 کاش تم جان سکتیں کہ، وہ رب تم سے کتنی محبت کرتا ہے !اور اپنی آزمائش کو تم اپنے لیے عذاب نا سمجھتیں۔۔۔

کاش تمہیں پتہ ہوتا کہ، وہ آزمائش اُنہی پر بھیجتا ہے جنہیں وہ خود کے قریب کرنا چاہتا ہے۔۔۔ !

کاش تم بھی اُس رب سے بے لوث محبت کرنے والی ہوتیں اور جان سکتیں کہ وہ رب تم سے کتنا قریب ہے۔۔!

تم نے اپنے آخری ویڈیو میں بیان  کیا کہ، تم اپنے شوہر عارف سے بہت محبت کرتی تھیں۔۔۔ اور اُسی شوہر کے کہنے پر تم اپنی جان ایک ندی کے سپرد کردینے والی ہو۔۔۔ اور آخر تم نے کر بھی دی۔۔۔!

 مگر۔۔۔

کاش !

 کاش تم اپنے شوہر سے بھی زیادہ اپنے خالقِ حقیقی سے محبت کرنے والی ہوتیں۔۔۔ اور کاش تم میں ماں عائشہ ر.ض.ع کی طرح صبر کرنے کا جذبہ ہوتا !

جب تم نے کہا کہ، میری زندگی کا اب کوئی مقصد نہیں رہا ۔۔۔

کاش یہ کہنے سے پہلے تم ایک مرتبہ اپنے زندگی کے حقیقی مقصد تک پہنچنے کی کوشش  کر لیتیں!

 آہ عائشہ آہ ! کاش تم اپنے معبودِ حقیقی کی محبت سے واقف ہوتیں !

Tags
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button