افکار نو کے بارے میں

افکار نو ڈاٹ کام

سوشل میڈیا انٹرنیٹ سے جڑا ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو افراد اور کو ایک دوسرے سے مربوط رہنے، خیالات کا تبادلہ کرنے ، اپنے پیغام کی ترسیل کرنے اور ساتھ ہی انٹرنیٹ پر موجود دیگر کئی چیزوں (جیسے تصاویر، گرافکس، ویڈیوز، آڈیوز، پوسٹرس وغیرہ) کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پچھلی ایک دہائی میں اس میں تیز رفتار ترقی ہوئی ہے اور اب انٹرنیٹ نوجوانوں کی بڑی تعداد کی دلچسپی کا محور و مرکز بن چکا ہے۔ گوگل اس میدان میں موجد کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس وقت دنیا میں بے شمار سائٹس موجود ہیں جن کے ذریعہ سوشل میڈیا یا نیٹورکنگ کا حصول ممکن ہے۔ تاہم چند ایک سوشل سائٹس کو مثلا واٹس اپ، فیس بک، یوٹیوب ٹویٹر، سنیپ چیٹ، انسٹا گرام، وغیرہ کو اس سلسلہ میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔  کیا پڑھے لکھے اور کیا ان پڑھ، سوشل میڈیا اب سب کی مٹھی میں ہے اور  اس تعداد میں برابر اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا کے بے شمار فوائد بھی ہیں اور ان گنت نقصانات بھی۔ اگر وہ رابطہ کا آسان ترین ذریعہ ہے تو غلط فہمیاں پھیلانے کا سب سے بڑا ہتھیار بھی، اگر اس کے ذریعہ معلومات آسانی سے مل جاتی ہیں تو غلط معلومات کا انبار بھی ساتھ چلا آتا ہے، لوگوں سے بات چیت میں آسانی تو ہوتی ہے لیکن وقت کےضیاع کابھی  اس میں وافر مقدار میں سامان موجود ہے۔ یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرتا ہے یا منفی۔ اگر مثبت استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

میڈیا کے مثبت پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے افکار نو ڈاٹ کام Afkarenau.com کو وجود میں لایا گیا ہے۔  یہ ایک جاذب نظر اور معیاری ویب سائٹ ہے۔ جس کا مقصد قلم کاروں کی آرائ ،افکار، نظریات اور تحقیقات کو ایک پلیٹ فارم عطا کرنا ہے۔ جہاں سے لوگوں کو ان کے کاوشوں سے بہ آسانی استفادہ ممکن ہو سکے۔ افکار نو ڈاٹ کام پر اردو مضامین  کے علاوہ، تحقیقی مقالات، تجزیے، تبصرے اور ویڈیوز بھی کو بھی جگہ دی گئی ہے تاکہ لوگ اپنی دل چسپی کے مناسبت سے اس سے مستفید ہوتے رہیں۔ اس ویب سائٹ میں خواتین اور بچوں کو خصوصیت سے جگہ دی گئی ہے۔ان شائ اللہ اس سے ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں معاون ہوں گی۔

یہ ایک چھوٹی اور منزل کی طرف ایک قدم ہے۔  چوں کہ یہ ابھی ایک نوزائدہ ویب سائٹ ہے، اس لیے اس میں خامیوں کا ہونا بہت بعید از قیاس نہیں ہے۔ قارئین سے گزارش ہے کہ اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں

Back to top button