Sliderبچوں کی دنیا

بچوں کی خواہش

نحمد ہ و نصلی علی رسول الکریم امابعد

فآعوذ باللہ من الشیطن الرجیم ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم

قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي

رفتہ رفتہ گفتگو میں بانک پن آجائے گا

کہتے کہتے مجھ کو بھی کہنا کا فن آجائےگا

جناب صدر معزز اساتذہ کرام اور میرے ساتھی طلباء و طالبات السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

آج کی اس با رونق بزم میں میرا موضوع سخن ہے بچوں کی خواہشیں جناب صدر یہ موضوع جب میرے دل کی دنیا تک جاتا ہے تو ہزاروں خواہشیں میرے سامنے آئی سوچتا ہوں کونسی خواہش آپکے سامنے رکھو اور کونسی نا رکھو ۔کسے چھوڑدو اور کسے آپکے سماعتوں کے حوالے کرو کیونکہ خواہش تو آخر خواہش ہوتی ہے

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہرخواہش پہ دم نکلے

بہت نکلے میرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے

سوچتا ہوں میری طرح ہر بچے کی بھی یہی خواہش ہوگی کہ بچوں کی غلطیوں اور خامیوں پر والدین اور اساتذہ بچوں کو مارے نہیں بلکہ انہیں پیار و محبت سے سمجھائے اور انکی اچھی تعلیم کے ساتھ بچوں کو اچھی تربیت دے ۔

ہر عمر کے اعتبار سے خواہشات اور جذبات میں تبدیلی آتی رہتی ہے اس بات سے تو آپ سبھی متفق ہوگے پہلے میں سوچتا تھا کہ کاش میرے پر ہوتے اور میں اڑ کر اپنے کام کرلیتا ۔

لیکن اب میرے خیالات ذرا مختلف ہے جس کی وجہ سے میری خواہشات میں تبدیلیاں رونما ہوئی ہے ۔ معاشرے کے بگڑتے ہوئے حالات دن بہ دن آئی ان دردناک اور وحشت ناک خبروں کو دیکھ کر میری روح کانپ جاتی ہے ۔ جناب صدر میری روح کانپ جاتی ہے یہ سوچ کر کہ آج کا انسان جانور سے بھی بدتر ہوتا جارہا ہے ۔ ہر جگہ مسائل ہے ہر آن نئی مصیبت اور دل دہلا دینے والی واردات سامنے آتی ہے ۔مائیں ، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت و عفت آج درندہ صفت انسان سے محفوظ نہیں ۔ بے روزگاری اور حکومت کے شر سے ہم محفوظ نہیں ۔ اور اس بوڑھے معاشرے کو سہارا دینے والا کوئی نظر نہیں آتا ۔

سوچتا ہوں کہ میں چھوٹا سہی پر اتنا چھوٹا بھی نہیں کہ کچھ کر نا سکو ماضی پر نظر دوڑائی تو مجھے فاتح سندھ محمد بن قاسم کے بے باک شخصیت نظر آئی جنہوں نے 17 سال کی عمر میں سندھ کو فتح کیا تھا ۔ مجھے وہ معصوم سے دو ننھے سے بچے یاد آئے جنہوں نے ابو جہل کا سر کلم کیا تھا تو کیا میں یہ خواہش نہیں کرسکتا کہ میں بھی ایک اچھا انسان بن کر دین کی خدمت کروں ۔

میری خواہش ہے کہ میں رسول اللہ کی سیرت کا مطالعہ کروں ، قرآن میں غوطہ زن ہوجاو اور ایک مثالی اچھا سچا انسان بنو اور دنیا کے کام آو۔

اللہ تعالٰی کا ارشاد گرامی ہے کہ ہم دنیا والوں کے لئے خیر ہی خیر اور بھلائی ہی بھلائی ہے

اسی بات کو علامہ اقبال نے کہا

یہی ہے عبادت یہی دین و ایماں

کہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں

جناب صدر میری خواہش یہی ھیکہ میں ایک اچھا انسان بن کر بڑوں کی عزت کرو چھوٹوں سے شفقت کرو ۔استاد کی عزت کرو۔ والدین کی خدمت و فرمانبرداری کرو۔ درد مندوں کی مدد کرو ۔ ہمیشہ رزق حلال کھاو ۔ میرا پڑوسی میری زبان اور ہاتھ سے محفوظ رہے ۔ اور محمد صل کو رہبر مان کر ایک مثالی انسان بن جاو ۔ تاکہ میرا رب مجھ سے راضی ہوجائے اور مجھ ناچیز کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین

اللہ سے دعا ھیکہ وہ مجھے اور ہم سب کو قرآن و حدیث پر عمل کرنے والا بنائے آمین۔

وما علینا الا البلاغ المبین

فردوس کوثر بنت محمد عارف

پیپل گاوں راجہ مہاراشٹر نارتھ

سی اے سی ممبر جی آئی او مہاراشٹر نارتھ

Tags
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button