Sliderقرآنیات

قرآن مجید کے عملی تقاضے

نہاں فردوس سید شاکر

گرلس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، جالنہ

اللہ تعالی نے دین اسلام کو الگ الگ طریقوں سے ہماری طرف بھیجا ہے ان میں سے ایک قرآن کریم ہے اور بے شک اسکے نازل ہونے سے لیکر تا قیامت اس میں کوئی ملاوٹ نہ ہوگی اور اللہ تعالی خود قرآن مجید میں سورۃ حجرآیت نمبر ۹ میں ارشاد فرماتا ہے
"ہم نے اس نصیحت ‘نامہ’ کو اتارا ہے اور یقینا ہم ہی اسکی حفاظت کرنے والے ہے ”
♦️قرآن مجید کو ادا کرنے کے امت مسلمہ پر پانچ حقوق ہے
۱:- ایمان
ایمان لانے سے مراد ھیکے اس پر دل و زبان سے اقرار کرنا اور کہنا کہ یہ کتاب اللہ تعالی کے طرف سے نازل ہوئی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے جیساکہ فرشتوں رسولوں کتابوں پر ایمان لانا وغیرہ

۲:- تلاوت
قرآن شریف کو ٹھہر ٹھہر کر اور سمجھ کر پڑھنا چاہیے آج ہمارے یہاں تو بس رمضان المبارک کی حد تک ہی قرآن کھولا جاتا ہے وہ بھی روانگی کے ساتھ پڑھتے ہے جبکہ تجویدکےساتھ پڑھنے سے اسکا صحیح صحیح اور پورا پورا حق ادا ہوتا ہے قرآن کریم کے ایک ایک لفظ کو صحیح طریقے سے پڑھا جائے تو دس نیکیاں ملتی ہے

۳:-غور و فکر اور تدبر
آج ہم تلاوت ہی نہیں کرتے تو غور و فکر اور عمل کرنا تو دور ہی رہا لیکن اللہ تعالی خود ارشاد فرماتا ہے کہ جو شخص جو راہ اختیار کریگا اسے اس میں آسانی پیدا کردی جائےگی اگر ہم غور و فکر کر کے قرآن کریم کو اپنے طرز زندگی میں اتار لے تو ہماری ذندگی نکھرجائیگی ہم سورۃ فاتہہ میں نماز میں کتنی دفعہ پڑھتے ہے اللہ تعالی ہمیں سیدھا راستہ دکھا ان لوگوں کا راستہ جن پر تیرا انعام نازل ہوا پھر جب اللہ تعالی نے ہدایت کے لئے رہنمائی کے لیے قرآن مجید دیا ہے تو ہم غور و فکر کیوں نہیں کرتے؟؟

۴:-عمل
اور جب ہم قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں اور غور و فکر کرتے ہیں تو ہمارا اپنا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اس کو اپنی عملی زندگی میں لائیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کریں

۵:-تبلیغ
جب اگر انسان قرآن پر عمل کرے تو اسے اللہ تعالی کی امانت کو بندگان خدا تک پہنچائیں اور اسکا پورا پورا حق ادا کرے اور قرآن کہتا ہے اس شخص سے اچھی کس کی بات ہوسکتی جو بھلائی کی طرف بلائے اور کہےکہ میں مسلمانوں میں سے ہو خود حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ میں نے تو اپنا فرض ادا کیا اور اب یے تمہارا کام ہے کہ اسے بندگان خدا تک پہنچائیں

🤲🏻اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم تمام کو قرآن پاک کے پورے پورے اور صحیح صحیح حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اسے اپنے زندگی میں لاکر دونوں جہاں کی کامیابی عطا فرمائے
آمین

Tags
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اسے بھی پڑھیں

Close
Back to top button