اسلامیات

مثالی خاندان

مثالی خاندان

اقراء فاطمہ
(پانڈرکوڑا، مہاراشٹر)

دین اسلام پیار کا دین ھے۔ اور یہ دین اسلام جو ہمارے پاس موجود ھے۔ وہ زندگی کے تمام پہلو کی رہنمائی کرتا ھے۔ اور ہمارا گھرکیسے؟

مثالی گھر اور مثالی خاندان بناےَاس بارے میں بھی رہنمائی کرتاھےلیکن یہ رہنمائی ہمارے کتاب و سنت میں موجود ھے ہمارے زندگی میں وہ نظرنہیں آتی۔ مگر حضورﷺ نے جو خاندان بنایا وہ مثالی خاندان بنایا تھا اس میں پیار تھا،محبت تھی، ایک دوسرے کےلیے ہمدردی کا جذبہ تھاجس میں بزرگوں کا احترام تھا چھوٹوں کے ساتھ شفقت کا معاملہ تھا،میاں بیوی کے تعلقات بہتر تھے بچوں کے تربیت کے بارے میں جو نظام (system) تھا وہ فطری تھا اور ایساتھاکے جو آگے بڑھ کے اپنے لیے بھی بہتر بن سکے اپنے گھر والوں کیلئے بھی بہتر ہو سکے اور پورے سماج کے لیے بہتر ہوسکے اس نظام (system) میں والدین کا جو حق تھا اس کے بارے میں ایسی رہنمائی کی جس میں ماں باپ کا احترام( ماں باپ کی خدمت کو عین عبادت کہاں گیا ھے) میاں بیوی کےجو تعلقات جو صحیح ہو سکتے ہے اس کی رہنمائی کی گئی اور یہ بتایا گیا کے تمام کو ایک ساتھ مل کے کیسے رہنا ھے ”دوستوں جب اس پر عمل ہوا تو سکون تھا،، لوگوں کے مسائل حل تھے لیکن جب یہ نظام نظروں سے اوجھل ہوگیا تو لوگ گمراہی میں مبتلا ہوگیا۔ گمراہی کی وجہ سے ہمارے گھر مثالی گھر مثالی خاندان نہیں ہے۔ اگر ہم کو مثالی خاندان بننا ہے تو ہمیں ان راستوں پر چل نہ ہوگا جن راستوں پے چل کے حضورﷺ نے مثالی خاندان بناےَ تھے۔۔ جو حسبِ ذیل ہے

1) ہم لوگ ہمارے تعلقات ماں باپ کے ساتھ بہتر بناےَ تو ہم ہمارا گھر بہترین گھر بناےَ گا ماں باپ کی دعائیں لیجئے ان سے اپنے کام میں مشورہ لیجئےاور یاد رکھیں جو گھر ماں باپ کی دعائیں کی ساتھ جو گھر آگے بڑھتا ہے۔ اس گھر میں الله کے رحمت و برکت اترتی ہے۔

2) میاں بیوی کے تعلقات بہتر ہو۔ کیونکہ کے بہتر جوڑا وہ ہے جو اپنے بچوں کی تربیت صحیح کرے۔ بہترین جوڑے کی نشانی ہی یہ ھے کے وہ اپنا بھی خیال رکھے اور بچوں کی تربیت بھی اچھی کرے۔ جواللہ کے دین کا کام کرے۔ ( اس لیے رشتوں کا انتخاب دین کی تعلیم کی بنا پر ہو) تاکہ ان کا گھرمثالی گھر بن سکے۔

اسلامی خاندان روشن خاندان کا تصور ہے جس میں شوہر،، بیوی،، باپ،، ماں،، بچے، سب مل کے ایسا ماحول بنتے ھے جس سے بہتر گھر بنتا ھے الله کی رحمت اس گھر پر برساتی ہے اور ہر کوئی اس گھر سے متاثر ہوتا ہے آج ہم سب کو اس کی طرف جانا چاہیے آج ہم سب اس بات کی زیادہ ضرورت ھے، کہ ہم ہمارے گھر کو ہمارے سماج کو بہتر کرے تاکہ الله کا پیغام اسکے بندے تک پہنچے اور الله کے بندے الله کے دین کے کی طرف آسکےحضرت محمد ﷺ نے جن راستوں کا انتخاب کیا تھا، مثالی خاندان بنانے میں ہمیں بھی ان راستوں پے چلنا پڑے گاتبھی ہمارا گھر مثالی گھر بنے گا۔

Tags
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button