ادب اسلامی

میں قلم ہوں

 خان مبشرہ فردوس

اورنگ آباد

میں تمہارے پاس خدا کی امانت ہوں
 میں جیتا  جاگتا ہوں سانس لیتا ہوں .
مجھکو سب سے پہلے خالقِ کائنات نے استعمال کیا میں نے جنت کی سیر بھی کی اور زمانے بھی دیکھے روئے زمین پر بسنے والوں کی تقدیریں میں ہی رقم کرتا ہوں ۔
میں آپ کے الفاظ کا پیرہن بھی  ہوں اور آپکی شخصیت کا عکاس بھی اور آپ کے سینے میں پلنے والے خیال کا ترجمان بھی-
میں نے اشخاص کو شہرت کی بلندیاں بھی بخشیں اور ذلت کی گہری کھائیاں بھی-
میں نے انسانیت نوازوں کو معمارِ انسانیت کی سند دی تو تخریب کاروں  کو قعرِ مذلت بھی –
میں مخلص کے لئے اسکی سچائی کی دلیل ہوں وہیں سوداگر کے لئے سودے باز بھی-
واللہ متکبر کے ہاتھ کو جھکانا میرا شیوا ہے تو خاکسار کو اٹھانا میرا طرز ۔
تمہارے انقلاب میرے دم سے ہی ہیں اور تمہارا تنزل بھی میں ہی رقم کرتا ہوں۔
پس اے وہ !
جن کے ہاتھوں میں بطورِ امانت سونپا گیا ہوں بچو !  اس دن سے جب میں الفاظ کے مقابل تمہاری بدگمانیوں کے دفتر لے کر حاضر رہوں گا
میرے ذریعہ لگا ئے گئے بہتان ‘ الزام ‘ ذلت  ‘ ظلم   ‘ اور مجھ پر تمہارا تکبر ‘ سارے دفتر جسکے ان مٹ نقوش تمہارے لئے تمہاری برہان وحجت ہونگے آج تم نے اسی قلم کے استعمال سے کسی مظلوم  کو تڑپایا ظالم کا ساتھ دیا   آمریت پر سند ِ مہر لگائی –
بس جس کے ہاتھ میں تھمایا گیا ہوں وہ میرے ذریعہ  تخریب نہ مچائیں کسی مظلوم کسی بے بس پر کے دل نہ چیریں کسی پاکباز پر تہمت نہ لگائیں , تمہارے قلم سے نکلی  افواہیں  کسی کی جان ہی نہ لےلے,  تمہارے قلم سے نکلے لطیفے  کسی کو راہ راست سے دور ہی نہ کردے
  پس لازم کرلو  کہ  تم  میں سے کوئی کسی پر کیچڑ نہ اچھالے,  گالی جھگڑے شکایت و غیبت کے لیے نہ اٹھے   اور وہ جو حق جانتے ہوئے بھی میرے استعمال سے باز رہا اس نے گواہی چھپائی جسکا   اسے امین بنایا گیا تھا گویا اس نے خیانت کی  پس وہ ھلاک ہوا –
ارے وہ قلمکارو…!!
  "”تم دل میں بغض و عناد رکھکر  ایکدوسرے پر طنز کے نشتر چلاتے وقت یہ  کیسےبھول جاتے ہو کہ وہ دلوں کے خیال سے بھی واقف ہے-"”
چھوڑو یہ کیسے بھول جاتے ہوکہ
  ” میں الفاظ کا محافظ ہوں اور تا حشر محافظ رہوں گا”
وقت قیمتی ہے اس لئے کم ہے فضولیات بے شمار ہیں اس لئے ارزاں
 سو اپنے وہ راہ چنو جو جنت کی ضامن ہو .اس میں نشانی ہے ہر ذی عقل کے لئے
Tags
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button