اسلامیات

لاک ڈاون میں بچوں کے لئےلائحہ عمل

اشفاق انساء امراوتی

قوم و ملت ،حکومت و سیاست ،فرد و جماعت کی تاریخ ،زبان کا فروغ و ارتقاء،مستحکم تہذیب و تمدن کی شیرازہ بندی ،اصلاح نسل میں مشعل راہ ثابت ہوتی ہے ۔تاریخ ایک ایسا آئینہ ہے جس میں فرد و جماعت ،تہذیب و ثقافت ،زبان اور ملک و ملت کے کارناموں کا عکس دیکھا جا سکتا ہے ان کی ترقی اور تنزلی کے اسباب پر غور و فکر کرنا اور ان کی روشنی میں آئندہ کے لئے منصوبہ بندی طریقہ لائحہ عمل تیار کرنا بیدار قوموں کی ذمہ داری ہے
کرو نا قہر میں جہاں دوسرے میدان میں نقصانات ہوئے ہیں وہیں ہماری نسلوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو بھی ٹھیس پہنچی ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ پہلے ہم خود بیدار ہو جائیں اور پھر دوسروں کو بیدار کرے تاکہ درس و تدریس کی آبیاری بھی ہوں اور نئی نسل تک یہ قیمتی سرمایہ منتقل بھی کیا جا سکے
ضروری ہے والدین اپنے بچوں کی تعلیم کا منصوبہ بنائیں
ایک سال سے ہم مختلف پریشانیوں میں گھرے ہیں یہ پریشانیاں ہم کو ہر حال میں قبول کرنی پڑی۔ ہمارے بچے مدرسوں سے ناآشنا ہیں جماعت داہم کے ایگزام بھی رد ہو چکے ہیں اور آنے والے تعلیمی سال کا بھی کچھ کھرا نہیں ۔
ہمیں ٹھنڈے دماغ سے سوچنا ہوگا کہ آج نہیں تو کل ،ایک سال نہیں تو دو سال ،دو سال نہیں تو تین سال کبھی تو کرو نا ختم ہو گا ہی لیکن جب یہ بادل چھٹیں گے اس وقت کیا ہماری نسل دنیا کے پردے پر آنے والے دور کو جاہلوں کی طرح دیکھے گی ؟
اگر یہ منظور نہیں تو ۔
کچھ ایسے کام کرنے ہو نگے جبکہ یہ سب کچھ نارمل ہوجائیگا تو اس دن ہمارے یہ بچے کرونا کے بعد کی نئی دنیا کے ہر چیلینج پر امتحان کے لئے فٹ رہے تو آج ہی والدین کو کوشش کرنی ہوگی۔ کیونکہ اس وقت آپ کو ئی کوشش کرنے کی حالت میں اپنے آپ کو نہیں پائیں گے ایسا نہ ہو کہ اس وقت آپ اپنے بچے کو ان بچوں سے بہت بہت پیچھے پائیں جو آج کوشش کر رہے ہیں ۔
ایک بات ضرور یاد رکھیے دنیا کی ایسی پریشان کن حالات میں تاریخ دکھاتی ہے کہ
وہی قوم دنیا میں وقار کے ساتھ باقی رہی ہے جس کی نسل آنے والے چیلنجز کے لیے تیار ہوئی
حالت پر رونے والوں کو دنیا میں غلامی نصیب ہوتی ہے ۔
جن کے مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں ہوتا وہ دوسروں کے منصوبے کا حصہ ہوتے ہیں
آپ کے پاس وقت ہے اپنے بچوں کو وقت دیجئے
انہیں وقت کا بہترین استعمال کرنا سکھائیے اگر چوبیس( 24) گھنٹوں کا صحیح استعمال کر ناجانیں تو ان کی تعلیمی کارکردگی پر ضرور مثبت اثر پڑ سکتا ہے یاد رکھیے وقت کی تنظیم نماز کو بنیاد بنا کر کیجئے
▪بچے کو اللہ کا مکمل تعارف دیجیے اللہ کی بڑائی اور کبریائی سے واقف کروائیے۔
▪پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے واقفیت کروائیے۔اور سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی تاکید کیجئے
▪قرآن مجید کو پڑھانے اور سمجھانے پر دھیان دیجئے
▪مثبت سوچ کا مالک بنائے خود اعتمادی پیدا کیجئے خود کا احترام کرنا سکھائیے غرض تمام اچھی عادتوں کا مالک بنائے
▪عصری تعلیم کے لئے آن لائن تعلیم سے استفادہ حاصل کیجیے
بہت سارے ویب سائٹ شروع ہیں انہیں دیکھیے اس طرح آپ کا بچہ دنیا کے سامنے updated رہیگا
یہ مختصر سا منصوبہ ہے ان والدین کے لئے جو اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے فکر مند ہیں تکالیف برداشت کیجئے اور بچوں کے مستقبل کی فکر لاحق رکھیے اللہ ہمارا مددگار ہے
‘‘ہم نا امید نہیں ہو سکتے اس لیے کہ ہمارے نبی صلی اللہ وسلم کی تعلیم ہے  ’’ نا امیدی کفر ہے

Tags
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button